پیرس۔۔۔ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت پر یورپی ممالک نے گہری تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فرانس اور جرمنی نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بند کرے اور حالات کو پرسکون بنانے کے لیے اقدامات کرے۔فرانسیسی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کی جانبسے غزہ پٹی میں تشدد کے حربوں کا استعمال اور دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملے امن وامان کی صورتحال کو مزید گھمبیر بنانے کا باعث بن سکتے ہیں۔دوسری جانب جرمن محکمہ خارجہ نے بھی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔جرمن محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی کے بحران کے حل کیلئے ثالثی کا طریقہ کار اپنایا جائے تشدد گریز پالیسی پرعمل کریں تاکہ ممکنہ جنگ کے خطرات کو ٹالا جاسکے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments