بیجنگ: چین کے شمال مشرقی شہر ہربن میں واقع ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہربن کے سن آئی لینڈ ریزورٹ ایریا میں واقع ہوٹل میں آتشزدگی کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔گزشتہ برس نومبر میں دارالحکومت بیجنگ کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں بھی 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جس کے بعد بیجنگ کی میونسپل گورنمنٹ نے فائر کوڈ اینڈ بلڈنگ سیفٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک 40 روزہ ‘خصوصی آپریشن’ کا آغاز کیا تھا۔اس سے قبل 2010 میں شنگھائی کے ایک اپارٹمنٹ ٹاور میں آگ لگنے سے بھی 58 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments