برف سے 40ہزار سال پرانے گھوڑے کے بچے کی باقیات برآمد

سائبیریا ….. سائبیریا میں برف کے نیچے سے 40ہزار سال پرانے گھوڑے کے بچے کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ یہ اس نسل کے گھوڑے سے تعلق رکھتا ہے جسکی نسل اب ختم ہوچکی ہے۔ اس کے پاﺅں 9.3انچ بڑے ہیں اور جب وہ مرا تو اس کی عمر صرف 2ماہ کی تھی۔ یہ بات روس کے سائنسدانو ں نے اس ڈھانچے پر برسوں کی تحقیق کے بعد بتائی۔ اسے اس مہینے کے شروع میں برف سے نکالا گیا تھا۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ جب اسے نکالا گیا تو اسکی باقیات شاندار حالت میں تھیں اور ابھی ہم اس پر مزید تحقیق کررہے ہیں۔اس گھوڑے کا رنگ کتھئی تھا اور سائنسدانوں میں روسی اور جاپانی دونوں ہی شامل ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بچہ باقاعدہ ایک جال میں پھنسا تھا اور ایک خیال یہ بھی ہے کہ وہ برف پگھلنے سے بننے والے تالاب میں جاگرا تھا۔ اس کے جسم پر زخم کے کوئی آثار نہیں۔ یہ اپنی قسم کا پہلا جانور ہے جو اتنی چھوٹی عمر میں حادثے کا شکا ر ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں