میانمار نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کردی

نیپی داو: میانمار نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور خواتین کے ساتھ عصمت دری سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کردی۔میانمار کے سینئر ترجمان زاؤ طے نے اقوام متحدہ کی فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں عائد کردہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو میانمار میں داخلے کی اجازت ہی نہیں دی گئی، اس وجہ سے ہم انسانی حقوق کونسل کی کسی قرارداد کو قبول نہیں کرتے اور نہ ہی اس قسم کی کسی قرارداد سے اتفاق کرتے ہیں۔حکومتی سینئر ترجمان نے دعویٰ کیا کہ میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بالکل بھی برداشت نہیں کی جاسکتی جب کہ انسانی حقوق کی پاسداری سے متعلق ملک میں احتساب اور ذمہ دارانہ طریقہ کار موجود ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر سختی سے ایکشن لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں