واشنگٹن ۔۔۔امریکی جریدے فارن پالیسی نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار ادارے’’اونروا‘‘ کے تمام فنڈزختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امداد بند کرنے کا فیصلہ اگست کے شروع میں صدر ٹرمپ، ان کے داماد جارڈ کوشنر اور وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات میں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نے اپنے اس فیصلے سے مختلف حکومتوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جب اس پر رد عمل معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تاہم اس کا کہنا ہے کہ ’اونروا‘ کی امداد جاری رکھنے یا ختم کرنے کا معاملہ فی الحال حکومت کے ہاں زیربحث ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments