ٹائیٹنک مسافر کی جیبی گھڑی 57500ڈالر میں نیلام

کیلیفورنیا…. کیلیفورنیا کے ایک عجائب گھر کے مالک نے کہا کہ اس نے ٹائیٹنک کے جہاز کے ایک آنجہانی مسافر کے کپڑوں سے برآمد ہونے والی جیبی گھڑی 57500ڈالر میں نیلام میں فروخت کی۔ یہ گھڑی سینائی کنتور نامی مسافر کی تھی جو اپریل 1912ءمیں اپنی اہلیہ میریام کےساتھ سفر کررہا تھا۔ اسکی اہلیہ توبچ گئی لیکن کنتور 34سال کی عمر میں ہی اس جہاز کے ساتھ ڈوب گیا۔ یہ کھڑی اس کی جیب میں رہی تھی۔ بعد میں اسے غوطہ خوروں نے نکال لیا۔ وہ انگلینڈ سے اپنے وطن روس کے شہر وٹباسک روانہ ہوا تھا۔ اس نے اور اسکی 24سالہ اہلیہ نے ٹائیٹنک پر سیکنڈ کلاس کا ٹکٹ حاصل کیا تھا۔ امریکہ میں وہ کمیشن مرچنٹ کی حیثیت سے کام کررہا تھا جبکہ رات کو ڈاکٹر ی کی تعلیم حاصل کرتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں