ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز السعود نے یمن جنگ کے حوالے سے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ شہزادہ احمد نے لندن میں یمن جنگ کے مخالفین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان یمن جنگ کے ذمے دار ہیں’۔رپورٹ کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘پورے شاہی خاندان کو اس کا ذمے دار قرار دینا درست نہیں’۔شہزادہ احمد سے منسوب یہ بیان سوشل میڈیا پر بھی خوب شیئر کیا گیا۔تاہم اب اس حوالے سے شہزادہ احمد بن عبدالعزیز السعود کی جانب سے تردید بھی سامنے آگئی، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ‘مظاہرین سے ان کی بات چیت کی غلط تشریح کی گئی’۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں شہزادہ احمد نے شاہی خاندان میں اختلافات کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے یہ واضح کیا تھا کہ سعودی بادشاہ اور ولی عہد، ریاست اور اس کے فیصلوں کے ذمہ دار ہیں۔’ان کی وضاحت کے بعد سعودی شاہی ارکان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شہزادہ احمد کی جانب سے شاہ سلمان کے ہاتھ کا بوسہ لینے کی تصاویر پوسٹ کردی گئیں۔شہزادہ احمد کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب بااثر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے چند انتہائی بڑے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جن میں سے ایک خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے، ملک میں ثقافت کے فروغ سمیت علماء، خواتین اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کی گرفتاری جیسے اقدامات شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments