عمان ۔۔۔امریکی حکومت کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار ادارے‘اونروا‘ کی امداد بند کیے جانے کیخلاف اردن میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔عمان میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ’’الوحدت‘‘ کی مرکزی جامع مسجد سے سیکڑوں افراد کا ایک جلوس نکلا جو ریلی کی شکل میں جنوبی عمان میں’اونروا‘ کے انتظامی امور کے دفتر کے سامنے جا کر ختم ہوا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بند کیے جانے کیخلاف شدید نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزین رہنماؤں نے امداد کی بندش کو امریکہ کی انتقامی کارروائی اور صہیونی نوازی قرار دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments