واشنگٹن ۔۔۔ امریکہ اورخلیجی ملکوں کی متوقع سربراہ کانفرنس رواں سال دسمبر کے آخر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خلیج و امریکہ سربراہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں ملتوی کی گئی ہے جب امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ۔امیر کویت نے امریکی صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ دو طرفہ تعاون، خلیجی ملکوں کے درمیان پائے جانے والے بحران اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور کویت کو توقع ہے کہ خلیجی ملکوں کے درمیان بحران جلد ختم ہوجائے گا۔ادھر واشنگٹن میں الجزیرہ کی نامہ نگار نے سینیئرسفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ اور خلیجی ملکوں کی سربراہ کانفرنس دسمبر تک ملتوی ہوگئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments