لندن…. برٹش ایئر ویز کے چیئرمین ایلکس کروزنے مختلف جگہوں پر اور بالخصوص برٹش ایئرویز کے گاہکوں کے ساتھ فراڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات پر تشویش کا اظہار کیا ہے او رکہا ہے کہ سائبر کرائم کرنے والے گروہ اور افراد برٹش ایئرویز کے 380ہزار گاہکوں کے بینک اکاﺅنٹ اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات چرا لی ہیں۔ جو برٹش ایئرویز سے سفر کرنے کے لئے ٹکٹ خریدنا چاہتے تھے اور اسکے لئے برٹش ایئرویز کے ہیڈ آفس یا اسکی شاخوں میں جاکر خریداری کرتے تھے۔ ایلکس کے بیان کے مطابق یہ چوریاں اس چالاکی سے کی گئیں کہ واردات کے بعد 16دن تک کسی کو یہ پتہ ہی نہیں چل سکا کہ انکے ساتھ کیا کھیل کھیلا جاچکا ہے۔ بہرحال جو لوگ بھی متاثر ہوئے ہیں برٹش ایئرویز کو ان سے دلی ہمدردی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ایسی واردات میں صارفین کی غفلت بھی شامل ہوتی ہے۔ اسلئے انہیں چاہئے کہ وہ آئندہ پوری ہوشیاری اور احتیاط کے ساتھ اپنے کارڈز کا استعمال کریں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments