نئی دہلی: پاکستان کا دورہ کرکے بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بننے والے کانگریسی رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف ایک 20 سال پرانا کیس پھر سے کُھل گیا۔بھارتی سپریم کورٹ نے 1998 میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت سے متعلق کیس میں اپنے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 27 دسمبر 1998ء کو سدھو اور ان کے دوست روپیندر سنگھ ساندھو کی گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا..اس مقدمے میں سیشن کورٹ نے سدھو اور ان کے دوست کو 1999 میں بری کیا، تاہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ہائی کورٹ نے بریت کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے 2006 میں دونوں کو 3 سال قید کی سزا سنائی، جس پر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔بعدازاں سپریم کورٹ نے رواں برس مئی میں ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے دونوں کو بری کردیا تھا۔تاہم اب ہلاک شہری کے لواحقین کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کیا ہے کہ سدھو وضاحت کریں کہ انھیں سخت سزا کیوں نہ دی جائے؟
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments