بیجنگ … تباہ کن طوفان منگ کھٹ سے چین کے جنوبی علاقوں میں پیر کو زبردست بارش ہوئی۔ بارش اور تیز ہوا سے نقل و حمل کی خدمات معطل ہوکر رہ گئیں۔ طوفان کے باعث لاکھوں لوگوں کو اپنا گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ حاصل کرنا پڑی۔فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان منگ کھٹ نے اتوار کو چین کے گوانگ ڈونگ صوبے میں دستک دی۔ فلپائن میں اس طوفان سے 50 سے زائد افراد کے مارے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ چین کے محکمہ موسمیات نے پیر کو4 تا6 انچ تک بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق24 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے محفوظ مقامات پر پناہ حاصل کی ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments