استنبول…. ترکی نے ان 600 میں سے160 کارکنان کو رہا کر دیا ہے جنہوں نے استنبول میں تیسرے ائیر پورٹ کی تعمیر کے مقام پر مزدوروں کے کام کرنے کی خراب صورتحال اور اس سے منسلک اموات کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔ ترک حکومت کا کہنا ہے کہ نیا تعمیر ہونے والا ایئر پورٹ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہو گا۔ اس منصوبے پر 35 ہزار افراد کام کر رہے ہیں اور یہ آئندہ ماہ تک مکمل ہونا ہے تاہم اس پروجیکٹ پر کام کرنے کے دوران اب تک 27 مزدور ہلاک ہو چکے ہیں۔ اے ایف پی کے رابطہ کرنے پر انٹرنیشنل گرینڈ ایئر پورٹ کی انتظامیہ نے مظاہرین کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments