واشنگٹن۔۔۔ امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے خوراک ، طبی علاج و معالجے اور مکانوں کی سہولت کی شکل میں سرکاری امداد حاصل کرنے والے تارکین ِ وطن کو گرین کارڈز کا اجراء بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے اورا س مقصد کے لئے نئے قواعد وضوابط تجویز کردیئے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے وفاقی قانون کے تحت گرین کارڈ کے حصول کے خواہاں افراد کو پہلے ہی یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ وہ قومی خزانے پرکوئی بوجھ ثابت نہیں ہوں گے۔نئے قواعد کے تحت کسی بھی شکل میں سرکاری امداد حاصل کرنے والے گرین کارڈ کے نااہل قرار پائیں گے۔امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق مجوزہ قواعد وضوابط کے تحت پہلے سے موجود قانون میں وضاحتکردی جائے گی کہ جو لوگ بھی امریکا میں آنے اور یہاں عارضی یا مستقل طور پر رہنے کے خواہاں ہیں ، انھیں یہ واضح کرنا ہوگا کہ وہ اپنے اخراجات برداشت کرسکتے اور ان کا سرکاری فوائد پر انحصار نہیں ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments