امریکی کشتی راں کا تن تنہا اٹلانٹک عبور کرنے کا خواب ٹوٹ گیا

نیویارک…. کشتی راں نے اپنی دیسی ساختہ کشتی میں تن تنہا اٹلانٹک عبور کرنے کا خواب درمیان میں ہی توڑ دیا۔ اس نے نیویارک سے روانہ ہوکر 3500میل کا سفر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن یہ سفر اسے اسکاٹ لینڈ میں ہی ختم کرنا پڑ گیا کیونکہ اس کی 23فٹ طویل چوبی کشتی ڈوبنے والی تھی تاہم اسکاٹ لینڈ کے ساحلی گارڈز نے اسے ساحل سے صرف چند میل دور ہی بچالیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کشتی میں فنی مسئلہ پیدا ہوگیا تھا۔ جس سے اس نے کوسٹ گارڈ کو رات ایک بچے آگا ہ کیا تھا۔ دوسرے دن صبح کوسٹ گارڈ کے ایک جہاز نے اسے ریسکیو کرلیا او ربعد میں اسے نیویارک واپس لایا گیا۔ اس نے یہ سفر ایک خیراتی ادارے کے لئے رقم جمع کرنے کے سلسلے میں شروع کیا تھا اور اس دوران بھی اسے 18ہزار پونڈ کی چیریٹی ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں