واشنگٹن۔۔۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے اگلے سال کے دوران براعظم ایشیا میں اقتصادی ترقی کی رفتار کو کمزور قرار دیا ہے۔ بینک نے اپنی رپورٹ میں چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کو اس صورت حال کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔ بینک کے مطابق ایشیائی ممالک میں اقتصادی شرح پیداوار رواں برس کی 6فیصد سے کم ہو کر 5.8 فیصد تک گر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں چینی سالانہ شرح پیداوار میں بھی کمی کے امکان کو ظاہر کیا گیا ہے۔ بینک کے چیف اکنامسٹ یاسْوکی سواڈا نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ تجارتی جنگ کے تناظر میں اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کا رجحان سن 2019 میں غالب رہنے کا قوی امکان ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments