واشنگٹن: خوف ناک سمندری طوفان ’مائیکل‘ نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی جس کے بعد وہ جارجیا کی جانب بڑھ رہا ہے جب کہ مختلف حادثات میں 2 افراد بھی ہلاک ہوئے۔سمندری طوفان کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے اور سڑکیں بھی زیر آب آگئیں۔250 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ایئرپورٹس پر شیڈول فلائٹ بھی منسوخ کردی گئیں۔فلوریڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث متاثرہ 6 ہزار 700 افراد نے 54 شیلٹرز میں پناہ لی ہے جہاں انہیں بنیادی ضروریات کی اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔کاؤنٹی کمشنر ایلیویا اسمتھ کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں آنے والا طوفان ’مائیکل‘ کیٹیگری 4 کا قرار دیا گیا ہے جس کے باعث کاؤنٹی گیڈسڈین میں ایک شخص ہلاک ہوا۔کاؤنٹی کمشنر کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں بھیجنے میں احتیاط کی جارہی ہے۔1992 میں آنے والے اینڈریو طوفان کے بعد مائیکل نامی طوفان کو خطرناک ترین قرار دیا جارہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ طوفان جوں جوں جارجیا کی جانب بڑھ رہا ہے اس کی شدت میں کمی آرہی ہے اور سمندری ہوائیں 20 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments