سرکاری ای میلز اور خط و کتابت میں خاص طور پر خیال رکھا جاتا ہے کہ کسی غلط لفظ، جملے یا تصویر کی ترسیل نہ ہوجائے لیکن گزشتہ ہفتے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو اُس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑگیا، جب آفیشل ای میل آئی ڈی سے آسٹریلیا میں بعض افراد کو ایک بلی کی تصویر پر مشتمل ای میل موصول ہوئی،جس میں ایک ‘جعلی میٹنگ’ کی دعوت دی گئی تھی۔حال ہی میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ‘میٹنگ’ کے عنوان سے ایک آفیشل ای میل بھیجی گئی، جس میں ایک بلی کی تصویر موجود تھی، جو کہ کوکی مونسٹر کاسٹیوم میں ملبوس تھی جبکہ بلی کی تصویر کا عنوان ‘کیٹ پاجاما پارٹی’ تھا۔بعدازاں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں واقع امریکی سفارت خانے نے ای میل بھیجے جانے کو ‘تربیتی غلطی’ قرار دے کر انتہائی پر مزاح انداز میں معذرت کی۔امریکی مشن برائے آسٹریلیا پبلک افیئرز کونسلر گیون سنڈوال نے مذکورہ ای میل کے 2 دن بعد ایک اور ایک میل بھیجی، جس میں انہوں نے لکھا، ‘وہ تمام افراد جو کیٹ پاجاما پارٹی میں شرکت کے لیے پُر امید تھے، انہیں یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ ہم اس طرح کی پارٹیز کا انعقاد نہیں کرتے۔’مزید لکھا گیا، ‘وہ ای امیل ہمارے عملے کے ایک زیرِ تربیت نئے رکن کی جانب سے کی گئی، جو نیوز لیٹر پلیٹ فارم کو استعمال کرنا سیکھ رہا تھا۔’
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments