چین میں 8 سال کے طویل عرصے میں مکمل ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا سمندری پل عوام کے لئے کھول دیا گیا۔سمندر کی سطح پر بنایا گیا دنیا کا سب سے لمبا پُل جدید انجینئرنگ کا ایک شاہکار ہے اور اس کی تعمیر سے ہانگ کانگ اور مکاؤ شہر زوہائی سے پل کے راستے مل جائیں گے۔ہانگ کانگ تک 55 کلو میٹر طویل اس راستے میں دو مصنوعی جزیرے بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس میں 30 کلومیٹر لمبا مرکزی پل اور جہازوں کی نقل و حرکت کے لیے دو مصنوعی جزیروں کے درمیان 7 کلومیٹر طویل ایک زیرآب سرنگ بنائی بھی گئی ہے۔20 ارب ڈالرز کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس انوکھے پل کو انجینئرز کی کئی بار آزمائش کے بعد عوام کے لئے کھولا گیا ہے۔یاد رہے کہ ماضی میں ہانگ کانگ اور زوہائی شہر کے درمیان سفر چار گھنٹے طویل تھا جو کہ اس پل کی مدد سے سمٹ کر محض 30 منٹ رہ جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments