یہ کسی مزاحیہ فلم کا منظر لگتا ہے لیکن بیلجیئم میں ای سگریٹ کی دکان کے مالک کے ساتھ حقیقت میں ڈکیتی کا ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔بیلجیئم کے شہر چارلیروئے کے نواح میں ڈیڈیئر نامی ایک شہری کی دکان کو 6 ڈاکو دن دیہاڑے لوٹنے کی غرض سے داخل ہوئے۔دکاندار نے انھیں کہا کہ بہتر ہوگا کہ وہ دن کے اختتام پر آئیں تب وہ انھیں زیادہ رقم دے سکے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکو اُس وقت یہ بات مان کر چلے گئے مگر شام کو جب وہ رقم لینے کے لیے واپس آئے تو پولیس ان کی منتظر تھی۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لٹیروں کا گروہ دکان میں داخل ہوا اور پھر دکاندار کے سمجھانے پر واپس چلا گیا۔شام میں جب یہ نالائق ڈاکو واپس آئے تو دکان میں چھپے پولیس اہلکاروں نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ڈاکوؤں کا یہ گروہ بیلجیئم کے سب سے نالائق ڈاکوؤں کے طور پر مشہور ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگ اس حوالے سے دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments