بیجنگ: چین کے وسطی شہر چونگ کنگ کے ایک کنڈرگارٹن اسکول میں ایک خاتون نے چاقو سے حملہ کرکے 2 بچوں کو ہلاک جبکہ 12 کو زخمی کردیا۔واقعہ چونگ کنگ کے ضلع بانان میں پیش آیا، جہاں بچوں پر خاتون نے اُس وقت حملہ کیا، جب وہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے ایکسرسائز کے بعد کلاس میں واپس آئے۔جس کے بعد اسکول سیکیورٹی گارڈز اور عملے نے خاتون کو قابو کیا۔چاقو کے وار سے زخمی ہونے والے 14 بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 2 بچے دم توڑ گئے۔دوسری جانب حملے میں ملوث 39 سالہ خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ چین میں بچوں پر حملے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل رواں برس اپریل میں چینی صوبے شان ژی کے ایک مڈل اسکول میں چاقو سے حملے کے نتیجے میں 9 طالب علم ہلاک ہوگئے تھے۔2017 میں بھی ایک کنڈرگارٹن اسکول میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے 11 طالب علموں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments