جکارتہ: انڈونیشیا میں نجی ایئرلائن ‘لوئن ایئر’ کا ایک مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار پرواز جے ٹی 610 جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا کے شہر پنگ کل پنانگ جارہی تھی۔انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں 3 بچوں اور عملے کے 7 ارکان سمیت 188 افراد سوار تھے۔واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں 210 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔نجی فضائی کمپنی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 10 منٹ پر جکارتہ سے روانہ ہوا اور 7 بج کر 20 منٹ پر اسے اپنی منزل پر پہنچنا تھا، تاہم اڑان بھرنے کے 13 منٹ بعد ریڈار سے اچانک غائب ہوا اور ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع گیا۔ترجمان کے مطابق ایئر ٹریفک سے رابطہ منقطع ہونے کے وقت طیارہ 3 ہزار 650 فٹ کی بلندی پر تھا۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کشتی میں موجود چند مسافروں نے جزیرہ سماٹرا کی جانب جاتے ہوئے طیارے کو سمندر میں گرتے دیکھا۔بعدازاں طیارے کا ملبہ جاوا کے سمندر میں تیل کے کنویں کے قریب سے مل گیا۔عالمی ایوی ایشن ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ نیا تھا جو اگست میں ہی ایئرلائن کے حوالے کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments