ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کا شمالی جزیرہ آج 6.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کے جھٹکے ویلنگٹن میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز تاؤمارونوئی (Taumarunui) شہر سے 25 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، جس کی گہرائی 227 کلومیٹر تھی۔واضح رہے کہ ابتدا میں زلزلے کی شدت 6.2 بتائی گئی تھی، تاہم بعد میں اسے 6.1 قرار دیا گیا۔جس وقت زلزلہ آیا، ویلنگٹن میں پارلیمنٹ کا اجلاس جاری تھا، تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے باعث ڈپٹی اسپیکر این ٹولی نے کارروائی معطل کرنے کا اعلان کردیا۔نیوزی لینڈ میں زلزلوں کی پیمائش کرنے والے ادارے جیو نیٹ کا کہنا ہے کہ تقریباً 15 ہزار 600 لوگوں نے زلزلے کے کم یا زیادہ جھٹکے محسوس کیے۔تاہم حکام کے مطابق زلزلے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی سونامی کا خطرہ ہے۔سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے زلزلے کی ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں۔واضح رہے کہ برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل بھی اِن دنوں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں موجود ہیں۔حکام کے مطابق آکلینڈ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس وقت زلزلہ آیا شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن ایک ایونٹ میں موجود تھے اور وہ دونوں بالکل محفوظ ہیں۔واضح رہے کہ شاہی جوڑا اس وقت پیسیفک ٹور پر ہے، جس کے دوران وہ آسٹریلیا، فجی اور ٹونگا کا بھی دورہ کرے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments