کابل: افغان بری فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمانڈر سمیت 25 سینئر حکام ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی صوبے فراح میں دو ہیلی کاپٹر صوبہ ہیرات جارہے تھے کہ ایک ہیلی کاپٹر توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پہاڑی کی چوٹی سے ٹکرا کر گر گیا۔ہیلی کاپٹر حادثے میں افغان فوج کے ڈپٹی کمانڈر اور صوبہ فراح کونسل کے سربراہ سمیت 25 سینئر افسران ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مسلح جنگجوؤں نے فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ طالبان کے زیر اثر علاقوں میں سفر کے لیے افغان حکومت اور فوج کے سینئر حکام اکثر ہیلی کاپٹر میں ہی سفر کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments