امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکثر و بیشتر کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، حال ہی میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار ‘دیوالی’ پر انہوں نے ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے کئی مذاہب کا ذکر کیا، لیکن ہندوؤں کا تذکرہ کرنا بھول گئے۔ٹرمپ نے اپنے پیغام میں لکھا، ‘آج ہم دیوالی منانے کے لیے جمع ہوئے، جو امریکا اور پوری دنیا میں بدھ متوں، سکھوں اور جین مذہب کے ماننے والوں کا تہوار ہے، ہزاروں لوگ اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ دیا جلانے اور نئے سال کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے۔’رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے اکاؤنٹ سے مذکورہ پیغام کو 2 مرتبہ ڈیلیٹ کرکے دوبارہ پوسٹ کیا گیا، لیکن ہر مرتبہ اس میں ہندوؤں کا تذکرہ رہ گیا۔تاہم اپنے اگلے ہی پیغام میں انہوں نے ہندوؤں کا بھی تذکرہ کر ڈالا اور لکھا، ‘وائٹ ہاؤس کے روزویلٹ روم میں ہندوؤں کے تہوار دیوالی کی تقریب میں شرکت کرنا میرے لیے ایک اعزاز تھا۔ یہ لوگ بہت بہت خاص ہیں!’اگرچہ ٹرمپ نے اپنے دوسرے پیغام میں ہندوؤں کا تذکرہ کیا، لیکن پہلے پیغام میں غلطی کی وجہ سے ٹوئٹر صارفین نے انہیں نہیں بخشا اور تبصروں کا ایک طوفان آگیا۔ایک صارف نے لکھا، ‘جس کسی نے بھی ٹرمپ کے فون سے یہ ٹوئیٹ کی، مجھے یقین ہے کہ ہندوؤں کو بھی دیوالی میں دلچسپی ہے۔’ایک اور صارف کا کہنا تھا، ‘ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دیوالی کے حوالے سے ٹوئیٹ ہوئی، لیکن اس میں ہندوؤں کا ذکر نہیں کیا گیا، وہ ٹوئیٹ ڈیلیٹ ہوئی، پھر دوسرے لنک کے ساتھ ری پوسٹ کی گئی، لیکن پھر بھی ہندوؤں کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔’
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments