واشنگٹن: عالمی بینک کے مطابق پاکستانی معیشت کو 2015 میں بجلی کی قلت سے 17.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔جنوبی ایشیاء میں بجلی ترسیل کی لاگت سے متعلق ورلڈ بینک نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق جنوبی ایشیاء میں 25 کروڑ افراد بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں، خطے میں بجلی کا استعمال عالمی اوسط کا ایک چوتھائی بھی نہیں۔رپورٹ کے مطابق خطے میں 8.6 ارب ڈالر کے توانائی منصوبوں کے مالی تعاون کے معاہدے کیے گئے، عالمی بینک کی توجہ کم کاربن اخراج اور متبادل توانائی کے ذرائع پرہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ پاکستانی معیشت کو 2015 میں بجلی کی قلت سے 17.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے بیش بہا فوائد ہوں گے، بجلی کی قیمت کم ہوگی، آمدنی بڑھے گی، ماحولیاتی آلودگی کم ہوگی، صحت مند ماحول ملے گا اور محصولات بڑھیں گی جب کہ سرکاری اداروں کو سبسڈی اور صحت پر خرچ کم ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments