فرانسیسی ماہر نے کے ٹو پہاڑ کو مکمل اہرام قرار دے دیا

فرانسیسی ریاضی داں اور منطق کے ماہر نے پاکستان میں واقع حیرت انگیز پہاڑ کے ٹو کو ریاضی کا عمدہ نمونہ اور ایک ایسا شاہکار قرار دیا ہے جو ہر لحاظ سے ایک مکمل اہرام (پیرامِڈ) ہے۔

فرانس میں کئی جامعات سے وابستہ ڈینیئل پروشیا نے اس موضوع پر اپنی کتاب بھی تحریر کی ہے جو فرانسیسی زبان میں ہے۔دی کیس آف کے ٹو ( لی کیس ڈیو کے ٹو) نامی کتاب میں ڈینیئل نے کہا ہے کہ کے ٹو پہاڑ فطرت کا ایک شاہکار تو ہے ہی تاہم یہ ریاضی کا بھی ایک نمونہ ہے اور ایک خوبصورت اہرام کی صورت میں دکھائی دیتا ہے۔ اپنی کتاب میں انہوں نے کے ٹو کے ریاضیاتی پہلوؤں پر بات کی ہے جو قراقرم سلسلے کی سب سے اونچی اور دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں