بینکوں سے رقم نکلوانے پر عائد ٹیکس ختم؟

اسلام آباد…وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے ٹیکس دہندگان کےلئے بینکوں سے50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کیلئے بینکوں سے رقم نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس نئے فنانس بل میں ختم کردیا جائیگا ۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جاری بیان کے مطابق حماد اظہر نے کو استعمال شدہ مشینری کی درآمد پر عائد سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم اور تاخیر سے ٹیکس فائل کرنے والوں کو آڈٹ سے مستثنیٰ قرار دینے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں