مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں ہے بلکہ اس کا راج دیگر ممالک میں بھی ہے لیکن اس کے باوجود بھی اٹلی کے ایک علاقے میں 1 یورو میں گھر فروخت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔حال ہی میں اٹلی کے علاقے ’سمبوکا‘ کے ڈپٹی میئر جیوسپ کیسیوپو (Giuseppe Cacioppo) نے 1 یورو میں گھر فروخت کرنے کا اعلان کیا جو خبروں کی زینت بن گیا ہے۔سمبوکا کے ڈپٹی میئر نے یہ اعلان تیزی سے کم ہوتی ہوئی آبادی کے پیش نظر کیا کیونکہ اچھی خاصی تعداد میں مقامی افراد بڑے شہروں کی طرف ہجرت کرچکے ہیں۔ڈپٹی میئر نے گھروں کی فروخت 1 یورو میں کرنے کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ گھر خریدنے والے مالک کو 3 سال میں 15 ہزار یورو تزئین و آرائش پر خرچ کرنا پڑیں گے۔واضح رہے کی اٹلی کا 1 یورو، 155 پاکستانی روپے سے زائد کچھ بنتا ہے، یعنی اٹلی کے علاقے سمبوکا میں گھر اتنے سستے ہیں جن کا پاکستان میں تصور کرنا بھی ناممکن ہے۔سمبوکا اٹلی کا ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں سے بحیرہ روم کے جزائر کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments