لاہور: اداکار فواد خان کی میڈیا ٹیم نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے درج کیے گئے مقدمے کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے پر اداکار فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کے مطابق 19 فروری کو فواد خان کے گھر سارا دن پولیو ویکسین پلانے والی ٹیم موجود رہی لیکن ان کی اہلیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہیں پلانے دیئے۔انہوں نے کہا کہ قطرے نہ پلانے پر گھر کے سربراہ فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایسے میں فواد خان کی میڈیا ٹیم نے ان تمام بیانات کی تردید کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ ’اس میں کچھ بھی سچ نہیں ہے، جس وقت انسداد پولیو ٹیم نے گھر کا دورہ کیا اس وقت والدین (فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف خان) گھر میں موجود نہیں تھے۔اداکار کی میڈیا ٹیم نے بتایا فواد خان 13 فرور سے ملک سے باہر ہیں جہاں انہوں نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اب وہ امریکا میں موجود ہیں۔فواد خان کی ٹیم نے کہا کہ ’ ان کی سفری تاریخ واضح کرتی ہے کہ ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی ہے جو فواد خان کی غیر موجودگی کو سامنے رکھتے ہوئے درج کی گئی اور انہیں ایف آئی آر کی خبر بھی میڈیا کے ذریعے موصول ہوئی‘۔ان کی ٹیم نے واضح کیا کہ فواد خان انسداد پولیو مہم کے مکمل حامی ہیں اور وہ بہت اچھے طریقے سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ہدایات کو جانتے ہیں۔اداکار کی میڈیا ٹیم نے مزید کہا کہ فواد خان کی بیٹی کی تمام ویکسینیشن بروقت کرائی جارہی ہیں جس کا ریکارڈ بھی دستیاب ہے اور ان کے خلاف درج کیے گئے مقدمے سے ان کی شہرت کو ٹھیس پہنچی، کیا اب بھی فواد خان کیخلاف ایف آئی آر منسوخ نہیں ہونی چاہیے؟۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments