لاہور:گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے کی درخواست پر سماعت کرنے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔میشا شفیع کی جانب سے لاہور کے سیشن جج کو درخواست دی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کرنے والے معزز جج جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں، موجودہ جج میرے وکلاء پر بلاوجہ برہم بھی ہوئے۔میشا شفیع کی جانب سے استدعا کی گئی ہےکہ سیشن جج لاہور دعوے کو دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر کرنے کا حکم دیں۔میشا شفیع کی درخواست پر سیشن جج سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد علی ظفر نے گلوکارہ پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد گزشتہ 6 ماہ سے کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments