رمضان المبارک کی آمد پر جہاں سب ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں وہیں شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اپنے مداحوں کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
عدنان صدیقی:
نامور اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر رمضان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے سب کو خصوصی پیغام دیا اور کہا کہ میں کچھ سیکھا نہیں رہا صرف کچھ باتیں شیئر کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ میں سب سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ کھانا ضائع مت کریں کیونکہ کبھی ہم روزے کے باعث بہت زیادہ پکوان بنالیتے ہیں جو آخر کار ضائع ہوجاتا ہے اگر ہم اس (ضائع ہونے والا کھانا) کو ضرورت مندوں کو دیں گے تو زیادہ ثواب ملے گا۔اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنے شوہر و اداکار دانش تیمور اور بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور سب کو رمضان مبارک کہا۔اداکار بلال عباس خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ماہ مبارک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔