انسانوں کے ساتھ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والی مادہ بھالو

آپ نے آج تک صرف انسانوں کو ہی جیل میں قید ہوتے سنا ہوگا لیکن کرغزستان میں ایک مادہ بھالو کو جیل میں قید کردیا گیا ہے۔

کاتیا 36 سال کی مادہ بھورا بھالو ہے اور یہ یوکے 161/2 پینل کالونی کی واحد قیدی ہے، یہ پینل کالونی کوستانے کرغزستان میں موجود ہے۔کاتیا کو عمر قید کی سزا ملی ہے، کیوں ؟ وہ اس لیے کہ 2004 میں کاتیا جس کا اصلی نام اکاتیرینا ہے نے دو انسانوں کو زخمی کردیا تھا۔کاتیا کو اس کے بچپن ہی میں ایک پنجرے میں بند کرکے سیاحوں کی دلچسپی کے لیے رکھ دیا گیا تھا، یہ جگہ کیمپ لگانے کے لیے استعمال کی جاتی تھی، یہیں کیمپ میں رہائش پذیر ایک اا سالہ بچہ کاتیا کے بالکل قریب آگیا تھا، یہ بچہ اسے کھانا کھلانا چاہتا تھا لیکن کاتیا نے اس کی ٹانگ پکڑ لی جس کے نتیجے میں اس بچے بچے کی ٹانگ پر گہرے زخم آئے۔اسی سال کاتیا نے ایک اور 28 سالہ لڑکے پر حملہ کردیا تھا، مذکورہ لڑکا نشے میں تھا اور پنجرے میں ہاتھ ڈال کر کاتیا سے ہاتھ ملا نا چاہتا تھا حالانکہ پنجرے کے باہر کاتیا سے دور رہنے کے لیے خبر دار کرنے لیے تحریر موجود تھی۔یہ لڑکا بھی شدید زخمی ہوا اور یہ دونوں واقعات تقریباً آگے پیچھے ہی رونما ہوئے۔ان واقعات کے بعد حکام نے فیصلہ کیا کہ کاتیا کو یہاں سے بھیجنا ہوگا لیکن کوئی بھی چڑیا گھر اور جانوروں کو پناہ دینے والا ادارہ کاتیا کو اپنے پاس رکھنے کو تیار نہیں تھا۔کاتیا کو جیل میں 700 انسانی قیدیوں کے ساتھ رکھنا پڑا،کاتیا اب اس پینل کالونی کی پہچان بن چکی ہے اور یہاں تک کہ اس کا ایک مجسمہ بھی یہاں نصب کردیا گیا ہے۔انسانی قیدیوں سے ملنے کے لیے ان کے گھر والوں کو بھی کاتیا سے ملنے کی اجازت ہے، وہ جب بھی کاتیا سے ملنے آتے ہیں تو اس کے لیے کھانے پینے کی اشیا لے کر آتے ہیں جواب میں کاتیا ان کا استقبال مسکراہٹ سے کرتی ہے۔کاتیا کو خصوصی طور پر تیار کیے گئے جیل کے کمرے میں رکھا گیا ہے، اس کے ایک حصے میں پانی کا تالاب بھی موجود ہے، کاتیا بخوشی قیدی انسانوں کا بچہ ہوا کھانا کھاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں