استنبول: میئر استنبول کے دوبارہ انتخابات میں صدر طیب اردوان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیولیپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے امیدوار کو اپوزیشن کے امیدوار نے شکست دے دی۔ووٹوں کی گنتی تقریباً مکمل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں اپوزیشن جماعت کے امیدوار اکرم امام اوغلو 7 لاکھ 75 ہزار ووٹ لے کر آگے ہیں اور انہوں نے گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 13 ہزار ووٹ زیادہ لیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 99 فیصد ووٹوں کی گنتی میں اپوزیشن کے امیداور امام اوغلو کو 54 فیصد اور اے کے پارٹی کے امیدوار اور ترکی کے سابق وزیراعظم بینالی یلدرم کو 45 فیصد ووٹ ملے، اس طرح استنبول پر اے کے پارٹی کی 25 سالہ حکمرانی کا سورج غروب ہوگیا۔اے کے پارٹی کے امیدوار بینالی یلدرم نے نتائج تسلیم کرتے ہوئے شکست قبول کرلی ہے جب کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں اپوزیشن امیدوار امام اوغلو کو مبارکباد دی ہے۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں اردوان کا کہنا تھا کہ استنبول میں جو بھی جیتا وہ ترکی کی جیت ہوگی۔انتخابات میں فتح کے بعد وکٹری اسپیچ میں اپوزیشن جماعت ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے اکرم امام اوغلو نے کہا کہ انتخابات کا نتیجہ استنبول اور ترکی میں ایک نیا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم استنبول میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں جس پر انصاف، برابری اور محبت ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments