سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’فیس ایپ‘ کے نام سے ایک نیا ٹرینڈ چھایا ہوا ہے۔ تقریباً دو سال کے وقفے کے بعد فیس ایپ بہتر فیچرز کے ساتھ ایک بار پھر صارفین میں وائرل ہو گئی ہے۔ اس بار فیس ایپ کے استعمال سے صارفین دیکھ سکتے ہیں کہ وہ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ آئندہ سالوں میں کیسے لگیں گے۔
فیس ایپ روس سے تعلق رکھنے والے ڈیولپرز نے متعارف کرائی ہے جو تمام اینڈرائڈ اور آئی او ایس سافٹ ویئر والے موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ اس سے پہلے فیس ایپ نے ایک ایسا فیچر متعارف کیا تھا جس کے ذریعے صارف اپنی تصاویر کو مختلف رنگ اور نسل میں تبدیل کر سکتے تھے۔
ٹوئٹرصارفین اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے مختلف سیاستدانوں، کھلاڑیوں اور فنکاروں پر استعمال کر رہے ہیں اور ان کے عمر رسیدہ چہرے شیئر کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو انتہائی عمر رسیدہ دکھایا۔
“فیس ایپ کے نئے فیچر نے سب کو بوڑھا کر دیا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں
You must be logged in to post a comment.
its very nice and cute u can see your future pic