بھارتی سنیما ایسوسی ایشن کی جانب سے پروموٹرز کو عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی کے ساتھ شو منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اپنی آواز کی وجہ سے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں، دنیا بھر سے لوگ ان کے شو اور کانسرٹ میں شرکت کرنے کے لیے دور دور سے آتے ہیں۔گزشتہ ماہ بھارتی حکومت نے آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں سے آرٹیکل 370 اور 35 اے منسوخ کرکے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے، اس تمام صورتحال کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے مواد نشر کرنے اور اداروں کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔دی فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلوائس نے بھارتی پروموٹرز کارل کلرا اور نرمل دھلی ول کو معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ کانسرٹ منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کیا جو کہ کینیڈا اور امریکا میں 4 اور 20 اکتوبر کو ہونا تھا۔بھارتی فیڈریشن نے انتباہی خط میں یہ بات واضح کی کہ ہمیں پوسٹرز موصول ہوئے ہیں جس میں بھارتی پروموٹر پاکستانی گلوکار کے ساتھ ہونے والے کانسرٹ کی تشہیر کررہے ہیں جب کہ ہم نے بھارتی گلوکار، اداکار، میزبان کو پہلے ہی منع کیا ہوا تھا کہ وہ کسی پاکستانی آرٹسٹ کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments