بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ مگ 21 گرکر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائیرفورس کا مگ 21 تربیتی طیارہ دوران پرواز کریش ہوگیا تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ گروپ کیپٹن اور اسکوارڈن لیڈر نے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچائی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح طیارہ اپنے معمول کے مشن پر تھا، بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا۔واضح رہےکہ 27 فروری کو پاکستان میں دراندازی کی کوشش پر پاک فضائیہ نے بھی مگ 21 اڑانے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کا طیارہ تباہ کرکے پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا تاہم بعد میں حکومت پاکستان نے ابھی نندن کو رہا کردیا جس کے بعد بھارت نے انہیں مگ 21 کا انسٹرکٹر لگادیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments