وزیراعظم کی انگریزی چینل کھولنے کے حوالے سے میٹنگ کی تصویر جاری

وزیراعظم عمران خان نے ’ اسلامو فوبیا‘ کے خلاف ملائیشیا اور ترکی کے ساتھ مل کر مشترکہ انگریزی چینل کھولنے کے لیے ہونے والی میٹنگ کی تصویر جاری کردی۔ٹوئٹر پر جاری تصویر وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردوان اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ ملاقات کی ہے۔تصویر جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہماری ملاقات جس میں ہم نےایک انگریزی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ’ہم بہت جلد برطانوی نشریاتی ادرے بی بی سی کے طرز پر ایک انگریزی چینل کا آغاز کریں گے‘ ۔عمران خان نے مزید لکھا کہ اس چینل پر مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا جب کہ یہ چینل ’اسلاموفوبیا‘ کے خلاف بھی بر سر پیکار ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں