افغانستان میں 2001 کے بعد صدارتی انتخابات کا کم ترین ووٹر ٹرن آؤٹ

افغانستان میں دو روز قبل ہونے والے صدارتی انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرنے کی شرح کو 2001 کے بعد سب سے کم قرار دیا جا رہا ہے۔افغانستان میں 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں 15 امیدواروں میں سے 3 کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔افغانستان کے موجودہ صدر اشرف غنی دوسری مرتبہ صدر بننے کے لیے پرامید ہیں جب کہ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی صدر بننے کی دوڑ میں نمایاں ہیں، ان دونوں کے علاوہ افغانستان کے سابق وزیراعظم، جنگجو اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار بھی مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں۔افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا تھا لیکن غیر ملکی میڈیا کی جانب سے افغانستان کے صدارتی انتخابات کے ٹرن آؤٹ کو بھیانک ترین ووٹر ٹرن آؤٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں