دوسری عالمی جنگ کے دور کا قدیم طیارہ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے دور کا قدیم طیارہ بوئنگ بی 17 امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے ایک ائیرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق طیارے میں 17 افراد سوار تھے جنہوں نے کریش کے وقت چھلانگ لگائی۔امریکی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہےکہ طیارہ عام پروازوں کے لیے رجسٹرڈ تھا اور اسے فوجی استعمال میں نہیں لیا جارہا تھا۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر کریش ہوا۔ریاست کنیکٹی کٹ کے پولیس کمشنر کے مطابق طیارہ بری طرح تباہ ہوا اور حادثے میں مرنے والے افراد کی شناخت انتہائی مشکل ہے۔امریکی ماہرین نے بتایا کہ اس وقت 10 بی 17 طیارے صرف امریکا میں پرواز کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments