دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین شاہد خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔امریکی میگزین فوربس ہر سال دنیا بھر کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کرتا ہے اور ہر سال کی طرح اس بار بھی امریکی میگزین نے دنیا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے۔گزشتہ برس کی طرح امسال بھی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایمیزون کے سی ای او جیف بیزوس سرفہرست ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 114 ارب ڈالر ہے۔مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 106 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جن کے اثاثے گزشتہ برس 99 ارب ڈالر تھے۔دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 69 ارب 60 کروڑ ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ارب پتی افراد کی فہرست میں آٹو پارٹس بزنس سے منسلک پاکستانی نژاد شاہد خان بھی شامل ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 7 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔فوربس میگزین کی جاری کردہ فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 275 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جو 3 ارب 10 کروڑ ڈالر اثاثوں کے مالک ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“دنیا کے ارپ پتی افراد میں پاکستانی نژاد بزنس مین ٹرمپ سے بھی آگے” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
good news
http://pakistan.jobz.pk/category/news/