پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے فلم ’دُرج‘ پر عائد پابندی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہےکہ جب ہالی وڈ کی تمام فلمیں ملک کے سنیما میں چل سکتی ہیں تو ’دُرج‘ کیوں نہیں؟یاد رہے کہ اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی کی فلم ’دُرج‘ میں تمام سینسر بورڈ کی جانب سے نازیبا اور خوفزدہ مواد ہونے کے باعث پابندی عائد کی گئی ہے۔’دُرج‘ کی ریلیز کے لیے ٹیم کی جانب سے درخواست بھی کی گئی لیکن فلم کو ملک کے سنیما گھروں کی زینت بننے کی تاحال اجازت نہیں دی گئی ہے۔ایسے میں اداکارہ صنم سعید نے فلم پر عائد پابندی پر سوال اٹھاتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں پوچھا کہ کیوں دُرج جیسی فلموں پر پابندی عائد ہوتی ہے؟اداکارہ لکھتی ہیں کہ اگر ہالی وڈ فلمیں جنسی اشاروں، تشدد اور تاریک عنوانات کے ساتھ ہمارے سنیما میں چل سکتی ہیں تو پھر ہماری آؤٹ آف دی باکس فلمیں جیسے ’دُرج‘ کیوں نہیں چل سکتیں؟شمعون عباسی کی تجسس سے بھرپور فلم ’دُرج‘ کو 11 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جاچکا ہے جب کہ 18 اکتوبر کو پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا جو پابندی کے باعث ریلیز نہ ہوسکی۔آدم خور انسانوں کی کہانی پر مبنی فلم کو شمعون عباسی اور پروڈکشن ٹیم نے حقیقی رنگ دینے کے لیے کئی ماہ ریسرچ کی اور انہوں نے کافی وقت دنیا سے الگ تھلگ غاروں میں رہنے والے انسانوں کے ساتھ گزارا تاکہ اِن کے طرز زندگی کو صحیح روپ میں دکھا سکیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“’درُج پر پابندی‘: صنم سعید نے پاکستانی سنیما کے دوہرے معیار پر سوال اٹھادیا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
great ans
http://watchonlinemovie.com.pk