تاخیر سے کانسرٹ شروع کرنے پر میڈونا کیخلاف مقدمہ درج

فلوریڈا کے ایک شخص نے ’پاپ میوزک کی شہزادی‘ میڈونا پر تاخیر سے کانسرٹ شروع کرنے پر مقدمہ درج کرادیا۔مدعی نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ اپنے کانسرٹ رات 10:30 بجے کے بعد شروع کرتی ہیں اس لیے جو لوگ صبح سویرے کام پر جاتے ہیں یہ ان کے لیے یہ وقت بہت دیر سے ہے۔مدعی کا کہنا ہےکہ انہوں نے 17 دسمبر کو پاپ گلوکارہ کے فلمور میامی بیچ پر منعقدہ ‘Madame X Tour’ کانسرٹ کے شومیں جانے کے لیے تین ٹکٹ خریدے تھے، اس کانسرٹ کا آغاز 8:30 بجے ہونا تھا لیکن 61 سالہ پاپ گلوکارہ 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔میامی ڈیڈ کاؤنٹی کی وفاقی عدالت میں دائر مقدمے کے مطابق نیٹ ہولینڈر نامی مدعی کو اگلے دن صبح کام پر جانا تھا جس کی وجہ سے وہ اس کانسرٹ میں شرکت نہیں کرسکتے تھے جو کہ رات ایک بجے ختم ہوتا۔ہولینڈر نے پاپ لیجنڈ پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ کانسرٹ کے شیڈول کے مطابق نہیں آتیں، گلوکارہ اس سے قبل بھی متعدد کانسرٹس میں وقت کی پابندی نہ کرتے ہوئے تاخیر سے کانسرٹ شروع کرتی آرہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں