غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں اہم فلسطینی کمانڈر جاں بحق ہوگیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں فلسطینی کمانڈر کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کمانڈر باہا ابو العطا جاں بحق ہوگئے۔فلطسینی کمانڈر کی تنظیم نے باہا ابوالعطا کے جاں بحق ہونے اور ان کے گھر پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ کی ایک عمارت میں علی الصبح دھماکے کے نتیجے میں ابوالعطا کی اہلیہ بھی جاں بحق ہوگئیں جب کہ دھماکے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق تنظیم کاکہنا ہےکہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی اس کے ایک سیاسی رہنما کے گھر کو نشانہ بنایا۔تنظیم کی جانب سے کمانڈر کی ہلاکت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔حماس نے بھی کمانڈر ابوالعطا کی ہلاکت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہےکہ اسرائیل اس جارحیت کا مکمل ذمہ دار ہے، وعدہ کرتے ہیں کمانڈر ابو العطا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی فلسطینی کمانڈر کے گھر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے ابو العطا کے خلاف آپریشن کی منظوری دی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments