آل انڈیا مسلم بورڈ نے بابری مسجد کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق آل انڈیا مسلم بورڈ نے متنازع زمین پر مسلمانوں کے دعوے کو مسترد کیے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا جس میں عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی جائے گی۔آل انڈیا مسلم بورڈ کے رکن سید قاسم الیاس کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے میں بظاہر کچھ پیچیدگیاں ہیں جس کے باعث اس پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔عرب میڈیا کاکہنا ہےکہ کیس کے مرکزی فریق سنی وقف بورڈ نے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے خلاف نظرثانی اپیل نہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments