برازیل کے کونراڈ ڈینٹاس جو کہ کونڈزیلا کے نام سے جانے ہیں ان کی میوزک ویڈیوز کو یوٹیوب پر 26 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ان کا مقبول ترین یوٹیوب چینل دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں دوسرے نمبر پر آتا ہے۔کونڈزیلا کے یوٹیوب پر 5 کروڑ 10 لاکھ فالورز ہیں اور انہیں برازیلی فنکاروں کو مرکزی پلیٹ فارم پر لانے والا بھی سمجھا جاتا ہے۔کونڈزیلا یوٹیوب پر برازیل کے خاص قسم کے میوزک کے حوالے میوزک ویڈیوز بناتے ہیں۔یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کا آغاز سب سے پہلے ایک کیمرا اور اپنے کمرے کو ایڈیٹنگ روم بنا کر کیا اور اس وقت اپنے کام کے حوالے سے میٹنگز شاپنگ مال کے فوڈ کورٹ میں کیا کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب ان کی 2 کمپنیاں ہیں جو کہ 3 سے 4 منزلہ عمارت میں اپنا کام سر انجام دیتی ہیں جہاں تقریباً 70 آرٹسٹ کے ساتھ اپنا کام کرتا ہوں۔کونڈزیلا یوٹیوبر اب اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے لیے معروف ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس پر نئی سیریز بھی ریلیز کریں گے۔واضح رہے کہ 31 سالہ برازیلین یوٹیوبر نے 2011 میں اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا اور اب ان کا شمار معروف ترین یوٹیوبرز میں کیا جاتا ہے جن کی ویڈیوز کو یوٹیوب پر اربوں بار دیکھا جا چکا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments