امریکی ریاست ہوائی میں امریکی فوجی نے نیوی بیس پر فائرنگ کر کے دو حکومتی اہلکاروں کو قتل کر دیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی بحریہ کے فوجی نے جوائنٹ پرل ہاربر نیوی فوجی اڈے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ریئر ایڈمرل چیڈوک کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ہلاک دونوں افراد محکمہ دفاع کے ملازم تھے جب کہ واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والے فوجی نے خودکشی کر لی۔امریکی حکام کی جانب سے اب تک نا محکمہ دفاع کے اہلکاروں کی شناخت واضح کی گئی ہے اور نا ہی خودکشی کرنے والے فوجی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔امریکی نیوی ترجمان کے مطابق پرل ہاربر نیوی اڈے پر حادثہ دوپہر ڈھائی بجے پیش آیا جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تین گھنٹے کی مسلسل تحقیقات کے بعد بیس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر نیوی اڈے کی سیکیورٹی اور نیوی تحقیقاتی سروس کے حکام کی جانب سے تفتیش کی جاری ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments