ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں ایک سیاح ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں ایک سیاح ہلاک جب کہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کا کہنا ہے کہ ویلنگٹن میں آتش فشاں پھٹنے کے وقت 100 سیاح قریب موجود تھے جب کہ حکام کی جانب سے حادثے میں مزید ہلاکتوں کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے جنوبی آئی لینڈ کو طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث رابطہ سڑکیں ٹوٹنے اور پُل بہنے سے ایک ہزار سیاح جزیرے میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments