امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے سے متعلق دو الزامات کی منظوری کے لیے ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہو گی۔اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ایوان امریکی آئین کے تحت حاصل ٹھوس اختیارات استعمال کرتے ہوئے صدر کے مواخذے کے لیے دو آرٹیکلز کی منظوری دے گا۔نینسی پلوسی نے کہا کہ امریکی تاریخ کے اس اہم موڑ پر اپنے آئین کے تحفظ کے لیے اٹھائے حلف کی پاس داری کرنا ہو گیگزشتہ ہفتے ایوان نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف طاقت کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کی منظوری دے چکی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈیمو کریٹک پارٹی کی مسلسل مواخذے کی کوشش پر برہم ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 صفحات پر مشتمل خط میں ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی کو کہا کہ مواخذہ “بغاوت” کی ایسی کوشش ہے جو امریکا کی جمہوریت کو تہس نہس کر دے گی۔امریکی صدر نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ یہ تاریخ آپ کے خلاف سخت فیصلہ دے گی۔خیال رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی نے سیاسی مخالفین کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے دوسرے ملک پر دباؤ ڈالنے کے الزام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی تھی جسے قانونی قرار دے کر اس پر تحقیقات جاری ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments