ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔امریکا نے عراقی دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ پر راکٹ حملہ کر کے ایران کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل سلیمانی کو ہلاک کر دیا تھا۔قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی حملے پر سوشل میڈیا پر ردعمل میں کہا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے عالمی دہشتگردی کی۔جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مزید کہا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام اٹھایا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments